سےمنٹ سرےا کی قےمتوں مےں اضافہ، کنسٹرکشن کے کام مےں مندی


واہ کینٹ (نامہ نگار) ملک مےں سےمنٹ سرےا کی قےمتوں مےں عدم استحقام اور آئے روز اضافہ کے باعث تعمےراتی کام انتہائی ست روی کا شکار ہے اور جسکی وجہ سے روزانہ اجرت پر کام کرنے والے مستری مزدور بے روز گار ہو چکے ہےں ۔ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے اور بچے بھو ک کا شکار ہےں ۔حکومت سےمنٹ سر ےا کی آئے روز بڑھتی قیمتوں پر کنٹرول کرنے تاکہ کنٹرکشن انڈسٹری کا روبار چل سکے اور دےہاڑی داروں کے گھروں کے چولہے بھی چل سکےں اور ان کے بچوں کو دووقت کی روٹی مےسرآسکے ۔ سیمنٹ فےکٹرےوں اور سرےا ملوں کے مالکان اپنے بھاری منافع کے چکر مےں اس کنسٹر کشن کی تباہی کا باعث بن رہے ہےں۔

ای پیپر دی نیشن