بجلی کے ترسیلی نظام میں مزید بہتری کیلئے سالانہ مینٹننس پروگرام شروع کر دیا

Oct 22, 2022


اسلام آباد(نا مہ نگار)اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف انجینئر آپریشن محمد اسلم خان نے کہا ہے کہ بجلی کے ترسیلی نظام میں مزید بہتری کیلئے سالانہ سسٹم مینٹیننس پروگرام شروع کر دیا گیا متعلقہ فیڈرز پر بجلی بندش کی صارفین کو بروقت اطلاع ہر صورت یقینی بنائی جائے۔،مستحکم پاور ڈسٹری بیوشن کیلئے بروقت سسٹم مینٹننس ناگزیر ہے جس کی بدولت صارفین کوبجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جاتی ہے اور سسٹم اوور لوڈنگ اور دیگر نقصانات سے محفوظ رہتا ہے۔ اسی سلسلے میں آئیسکو کے100سے زائد گرڈ اسٹیشنزمیں نصب پاور ٹرانسفارمرز کی اوورہالنگ 22اکتوبر 2022 اور11کے وی فیڈرز کی مینٹننس کا مرحلہ وار آغاز یکم نومبر2022سے کر دیا جائے گا جس کے تحت متعلقہ فیڈرز پر صارفین کو محدود دورانیہ کی بجلی بندش کا سامنا کرنا پڑے گا جس کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ چیف انجینئر آپریشن محمد اسلم خان نے آئیسکو ہیڈ آفس اسلام آباد میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کے سسٹم مینٹننس کے اوقات کار کی سختی سے مانیٹرنگ کی جائے گی اورورک کوالٹی کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ ایکسینز اور ایس ڈی اوز فیلڈ کے باقاعدگی سے سرپرائز دورے کریں۔ مزیدصارفین کو سسٹم مینٹننس کے باعث متعلقہ فیڈرز پر ہونے والی بجلی بندش کی بروقت پیشگی اطلاع پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا، مساجد میں اعلانات اور ایس ایم ایس میسیجز کے ذریعے دی جائے۔

مزیدخبریں