اسلام آباد(نا مہ نگار)کے الیکٹرک کے خلاف شکایات پر نیپرا ہیڈ کواٹرز میں آن لائن کھلی کچہری منعقد کی گئی ،نیپراکھلی کچہری ممبر کنزیومر افئیر انجئنیرفیق احمد شیخ اور ممبر لائسنسنگ/ٹیرف انجئنیر مقصود انور خان کی زیر صدارت ہوئی ،نیپراا علامیہ کے مطابق نیپرا کھلی کچہری میں کے الیکٹرک کے اعلی عہدے داران ،صنعتی، کمرشل و گھریلو صارفین کی کثیر تعداد نے شرکت کی، نیپراصارفین نے لوڈ شیڈنگ اور فکسڈ چارجز وغیرہ کے حوالے سے شکایات کی، نیپرااتھارٹی نے صارفین کی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کی ہدایت کی ، نیپرااتھارٹی نے نیپرا کے ریجنل دفتر کو کے الیکٹرک کی نگرانی مزید موثر بنانے کی ہدایت بھی کی،مزید برآں فیسکو اور میپکو کے حوالے سے آن لائن کھلی کچہری 27اکتوبر کو منعقد ہوگی، نیپرا لیسکو اور گیپکو کے حوالے سے آن لائن کھلی کچہری 31اکتوبر کو منعقد ہوگی، نیپراحیسکو، سیپکو اور کیسکو کے حوالے سے آن لائن کھلی کچہری 3نومبر کو منعقد ہوگی۔