راولپنڈی ( نمائندہ خصوصی )چیف کلکٹر کسٹمز (نارتھ) اسلام آبادمحمد عمران خان نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور تاجروں کے اجلاس میں شرکت کی، اس موقع پر صدر آر سی سی آئی ثاقب رفیق، سینئر نائب صدر محمد حمزہ سروش اور نائب صدر فیصل شہزاد سمیت حسن ثاقب شیخ، کلکٹر، کلکٹریٹ آف کسٹمز، اسلام آباد. ایگزیکٹو ممبران اور کسٹم سیکٹر سے آر سی سی آئی کے دیگر ممبران نے میٹنگ میں شرکت کی،صدر چیمبرثاقب رفیق نے کلکٹرکو چیمبر کی جاری سرگرمیوں پر بریفنگ دی،اجلاس میں کسٹمز سے جڑے مسائل خاص طور پر ری بیٹ, سرٹیفکیشن انوائس، جیمز اور کاسمیٹکس کے سامان کی حفاظت و بروقت کلیئرنس، گرین چینل اور سسٹم اپ گریڈیشن پر گفتگو کی گئی. چیف کلکٹر نے تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے تمام مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔