بہبود آبادی پروگرام کے بارے میں عوام کو آگاہی دے رہے ہےں، شیریں سخن

Oct 22, 2022


راولپنڈی(جنرل رپورٹر)محکمہ بہبود آبادی حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر راولپنڈی عوام کو نہ صرف بہبود آبادی پروگرام کے بارے میں شعورو آگاہی پہنچا رہا ہے بلکہ ہمارے ورکر گھر گھر جا کر رجسٹریشن اور پمفلٹ تقسیم کر رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار ضلعی آفیسر بہبود آبادی شیریں سخن نے کیا، انہوں نے کہا کہ یو سی 78 میں قائم کردہ فلاحی مرکز کو ماڈل سنٹر بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں اس سلسلہ میں ہمارے ورکرز نہ صرف گھر گھر جا کر رجسٹریشن کر رہے ہیں بلکہ عوام کو بنیادی سہولیات بھی بہم پہنچا رہا ہے، جسٹرڈ نکاح خواں کی رجسٹریشن کرنے کے ساتھ ساتھ سکول کا بچوں میں لیکچرز کا اہتمام کیا جا رہا ہے، فلاحی مرکز میں سوموار کے روز بے نظیر بھٹو میں قائم آر ایچ ایس سنٹر کی ویمن میڈیکل آفیسر علاقہ کی خواتین کا مفت معائنہ اور مانع حمل ادویات ارو بہبود آبادی پروگرام کے بارے میں آگاہی دیتی ہیں۔

مزیدخبریں