کراچی ( نیوز رپورٹر) کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی ہدایت پر کراچی کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر زکی زیر نگرانی اسسٹنٹ کمشنر ز نے مہنگائی اور قیمتوں کے مسلسل اضافے اور حکومتی رٹ کی خلا ف ورزی پرسختی سے مہم جا ری رکھی ہوئی ہے اور خاص طور پر دودھ کی قیمت میں غیرقانونی اضافہ کی شکایت پر نا جا ئز منافع خوروں کے خلاف کا روائی کی ہے گزشتہ 4 دنو ں میں 31 دودھ فروشوں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیاگیا ہے جبکہ 110 دکانوں کو سیل کردیاگیا اور ان کے خلا ف لاکھو ں روپے کے جرمانے بھی کیئے گئے ،کمشنر آفس کے اعلامیہ کے مطابق کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے فیصلہ کیا گیا ہے کہ از خود دودھ کی قیمت میں اضافہ کرنے والے دودھ فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔کمشنر نے دودھ فروشوں کوتنبیہ کر نے کے لئے ڈپٹی کمشنرز کو احکامات جاری یئے ہیں اس مسئلے پر نہ کو ئی سفارش قبول کی جا ئے اور نہ ان نا جا ئز منافع خوروں کو کسی بھی قسم کی رعایت نہیں کی جا ئے گی۔ انھوں نے کہا ہے کہ انشاءاللہ کراچی کی عوام کو دودھ اصل قیمت پر ہی ملے گا ۔دودھ کی قیمت مقرر کر نے کا اختیارصرف کراچی انتظامیہ کے پاس ہے ۔ دودھ کی از خود قیمت میں اضافہ کرنے والے دودھ فروشوں کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں کی جائے گی ۔
از خود نرخوں میں اضافہ غیر قانونی، دودھ کی قیمت مقرر کر نے کا اختیار کراچی انتظامیہ کے پاس ہے،اقبال میمن
Oct 22, 2022