کیڑے مار ادویات سے غذائی آلودگی ہو رہی‘ ڈاکٹر زرینہ علی


کراچی (نیوز رپورٹر) وفاقی جامعہ اردو، شعبہ کیمیاءکے تحت سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاءالدین نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر جامعہ اردو کی قائم مقام رجسٹرارپروفیسر ڈاکٹر زرینہ علی نے طلبہ کو بتایا کہ پودوں میں کیڑے مار ادویات کا زیادہ استعمال ہماری روز مرہ کی خوراک کو آلودہ کررہا ہے۔صدر شعبہ کیمیاءپروفیسر ڈاکٹر عبدالمجید نے کہا کہ غذا کو محفوظ کرنے کیلئے جو کیمیائی ایشیاءاستعمال کی جاتی ہیں وہ دن بدن مُضرِ صحت ہوتی جارہی ہیں۔ ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر محمد علی ویرسانی ‘ مقرر عظیم دلاور ‘ ڈاکٹرسحرش زبیری نے غذائی اجناس کی جانچ پڑتال اور اس کے طریقہ کار کے حوالے سے طلبہ کو تفصیلات فراہم کیں۔
ڈاکٹر زرینہ علی

ای پیپر دی نیشن