محکموں کی کوآرڈینیشن، بلدیاتی خدمات بلا تعطل جاری ہے، ایڈمنسٹریٹرضلع شرقی

Oct 22, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر )ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ رحمت اللہ شیخ نے کہا ہے کہ محکموں کی کوآرڈینیشن کی بدولت ضلع شرقی میں بلدیاتی خدمات فراہم کی جارہی ہیں.ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر فہیم خان، سینئیر ایگزیکٹیو انجنئیر امتیاز بھٹو، ڈائریکٹرز توقیر عباس، حماد این ڈی خان، آغاسمیر، محمداکرم خان کے ہمراہ میونسپل سروسز پر معمور گاڑیوں کیلئے لائے گئے ٹائرز کے معائنے کے دوران کیا.انہوں نے کہا کہ بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں تعطل پیدا ہونے نہیں دے رہے ہیں،میونسپل سروسز پر معمور گاڑیوں کی مرمت سمیت دیگر ضروریات کو پورا کیا جارہا ہے چاہتے ہیں کہ بلدیاتی خدمات کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے، محکمہ پارک کے واٹر ٹینکرز کو مرمت کر کے محکمے کے حوالے کر دئیے ہیں تاکہ ہریالی کو برقرار رکھنے میں کسی قسم کی مشکل درپیش نہ آئے، ایسے ہی دیگر محکمہ جات کی مشکلات کو بھی دور کیا جارہا ہے.میونسپل کمشنر فہیم خان نے اس موقع پر کہا کہ ڈی ایم سی ایسٹ کی جانب سے بلدیاتی خدمات کی فراہمی میں کوتاہی نہیں برتی جارہی ہے، ضلع شرقی میں دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے بلدیاتی خدمات بلاتعطل جاری ہیں.اس موقع پر ان کے ہمراہ انچارج را¶ شمشاد، اے ای ای محمد ابراہیم ودیگر بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں