کراچی (نیوز رپورٹر) وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ سے جرمن سرمایہ کاروں کے 14 رکنی وفد کی توانائی کے دفتر میں ملاقات ہوئی ملاقات میں وزیر توانائی سندہ اور وفد کے درمیان متبادل توانائی کے منصوبوں
پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے سندھ میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لینے پر جرمن سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے بھرپور مواقع فراہم کرے گی وزیر توانائی سندھ نے سرمایہ کاروں کو صوبای حکومت کی جانب سے سہولیات کی فراہمی کی پالیسیوں پر بریفنگ دیتے ہوے کہا کہ سندھ میں متبادل توانائی کے وسیع وسائل موجود ہیں ہم تمام سرمایہ کاروں کو دعوت دیتے ہیں کہ توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں سندھ میں سرمایہ کاری کے لئے سندھ حکومت اوپن فورم مھیا کرے گی سندھ حکومت ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے امتیاز شیخ نے کہا کہ جرمن سرمایہ کار سندھ میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ لگانے کے لیے سندھ حکومت کی کوششوں سے مطمئن ہے اور جلد ہی اپنا سرمایہ لگانے کا عندیہ دیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ وفد کا شمسی توانائی ، ہوا اور کچرے سے بجلی کی پیداوار اور ماحول دوست ہایڈروجن گیس کی پیداوار میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے وزیر توانائی سندھ نے کہا کہ جرمن سرمایہ کاروں کے وفد سے ملاقات ،صوبے میں بیرونی سرمایہ کاری اور مقامی ملازمتوں کی فراہمی میں مددگار ثابت ہوگی جس سے ملک و قوم خوشحال ہوگی اور خوشحالی کہ ایک نئے دور کا آغاز ہو گا
امتیاز شیخ