مختلف علاقوں میں 400 سے زائد وارداتوں کا اعتراف‘ چھینی گئی موٹر سائیکلوں کے اسپیئر پارٹس فروخت کرتے تھے


کراچی (نیوز رپورٹر) کراچی میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں سرجانی ٹاون سے لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان کو اسلحہ اور لوٹی ہوئی اشیا سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اور پولیس نے سرجانی میں مشترکہ کارروائی کی اور لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ملوث 4 ملز مان کو گرفتار کیا۔ملزمان میں گروہ کا سرغنہ المان عرف بھورا تنولی، یسین بنگالی، امتیاز احمد عرف استاد اور علی جان عرف جانی سندھی شامل ہیں۔ملزمان نے مختلف علاقوں میں 400 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ چھینی گئی موٹر سائیکل کے اسپیئر پارٹس فروخت کرتے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان چھینے گئے موبائل فونز کو اِن لاک کرتے اور ان کا IMEIنمبر تبدیل کرتے تھے، چھینے گئے موبائل فون ملزمان سرینہ اور حیدری مارکیٹ میں فروخت کرتے تھے، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن