کراچی ( نیوز رپورٹر)جشن عید میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں ایم ایس ٹی (کے)ڈویژن کراچی میں آل پاکستان آر ایم ایس ایمپلائز یونین کی جانب سے محفل نعت و میلا د کا انعقاد کیا گیا جس میں ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔سینئر اکاو¿نٹ آفیسر میٹروپولیٹن سرکل سید فرخ علی شاہ ،اکاو¿نٹ آفیسر سلیم الدین نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔دیگر شرکاءمیں سپرنٹنڈنٹ واثق ،سپرنٹنڈنٹ فراز اقبال ،ارکان مرکزی کمیٹی ،ایم ایس تی کے ڈویژن اور آئی ایم او کی ڈویژنل کمیٹی کے ارکان شامل تھے ۔تمام حاضرین محفل نعت اور سیرت النبیﷺ پر مبنی بیان سے فیضیاب ہوئے ۔اختتام پر درود و سلام اور دعا کی گئی جس میں تمام حاضرین نے ادارے کی بہتری اور ترقی کے لیے خصوصی طور پر دعا کی ۔
آر ایم ایس ایمپلائز
آل پاکستان آر ایم ایس ایمپلائز یونین کے زیر اہتمام محفل نعت و میلا د
Oct 22, 2022