حاجیانی اسپتال میں کٹے ہونٹ کے علاج کیلئے سرجیکل کیمپ کا افتتاح


حیدرآباد(بیورو رپورٹ)ایس ایس پی حیدرآباد نے حاجیانی ڈے نائٹ اسپتال میں 2 روزہ کیمپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر میڈیکل سپرنٹینڈنٹ حاجیانی ڈے نائٹ اسپتال ڈاکٹر اقبال ہارون, ڈاکٹر لالا جعفر، ڈاکٹر اشرف گناتڑہ، اسلم باوانی اور دیگر مہمان گرامی نے مہمان خصوصی کا شاندار استقبال کیا، انہیں اجرک و ٹوپی اور گلدستہ پیش کیا۔تقریب کے آغاز میں میڈیکل سپرنٹینڈنٹ حاجیانی ڈے نائٹ اسپتال ڈاکٹر اقبال ہارون نے مہمان خصوصی کا خیر مقدم کیا اور SSP حیدرآباد کو مبارکباد پیش کی کہ حالیہ دنوں حیدرآباد کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی کو جس طریقے سے ریکور کیا گیا اور ڈاکوں کو انکے کیفر کردار تک پہنچایا گیا۔ اس کیلئے تمام اہلیان حیدرآباد کی عوام کے دل میں ایس ایس پی کی عزت مزید بڑھی ہے، اس موقع پر حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر نے مہمان خصوصی سے مخاطب ہوکر کہا کہ نہ صرف حیدرآباد بلکہ پورے پاکستان کی تاریخ میں حاجیانی ڈے نائٹ اسپتال وہ واحد اسپتال ہے جس نے فری سرجیکل کیمپ کی بنیاد رکھی اور الحمد اللہ20 سال سے یہ کام بلا تفریق سرانجام دے رہے ہیںایس ایس پی حیدرآباد نے حاجیانی ڈی نائٹ اسپتال میں 56 واں سرجیکل اور مجموعی طور پر 16 واں کٹے ہونٹ، کٹے تالو کے 2 روزہ کیمپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عبادت ہمیں وہاں نہیں پہنچاتی جہاں دکھی انسانیت کی خدمت پہنچاتی ہے ، اس موقع پر حاجیانی ڈے نائٹ اسپتال کا اس پروقار تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور اپنے والہانہ استقبال پر خوشی کا اظہار کیا۔اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ حاجیانی ڈے نائٹ اسپتال مجھے اپنی ٹیم کا حصہ سمجھیں اور میں ہر قسم کی فزیکلی، مورالی اور معاشی سپورٹ کیلئے نہ صرف میں بلکہ میرا پورا ڈیپارٹمنٹ آپ کے ساتھ کھڑا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن