ماتلی اور کوٹری کے 2 مغویوں کی بازیابی کیلئے ورثاءکے مظاہرے


حیدرآباد(بیورو رپورٹ)ماتلی کے گا¶ں پیربخش تالپر کے کولہی برادری کے مرد و خواتین کی جانب سے 14 سالہ اجو کولہی کی بازیابی کے لیے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر مبینہ مغوی اجو کی بیوہ والدہ لچھمی کولہن اور دیگر نے الزام لگایا کہ محلے کے بااثر افراد اسلحہ کے زورپرگھر میں داخل ہوئے اور ان کی 14 سالہ بیٹی اجو کو زبردستی اغوا کرکے لے گئے،جبکہ ماتلی کے علاقہ کی پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے باوجود ملزم کو گرفتار نہیں کیا اور نہ ہی ہماری بیٹی کو بازیاب کرایا۔ انہوں نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ، ڈی آئی جی حیدرآباد سے اپیل کی کہ ان کی بیٹی کو بازیاب کروا کر انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے۔ دوسری جانب کوٹری کے علاقے غریب آباد محلے کے مکینوں نے ٹی بی اسپتال سائٹ کوٹری سے مبینہ طور پر دو ماہ قبل لاپتہ ہونے والے راشد جلبانی کی بازیابی کے لیے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ان کا کہنا تھا کہ راشد جلبانی کو 2 پولیس اہلکاروں اور سادہ لباس 4 افراد نے ٹی بی اسپتال سے اٹھایا کر راشد کو غائب کردیا اور پولیس کی جانب سے دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ خاموش رہو۔ ہم چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ، ڈی آئی جی حیدرآباد، ڈی جی رینجرز سے اپیل کرتے ہیں کہ راشد جلبانی کی گمشدگی کا نوٹس لے کر ہمیں اور ہمارے بچے کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن