زندگی کا کوئی پہلو ایسا نہیں جس کے لئے ہمارے نبی نے مثال قائم نہ کی ہو‘شریعت پر مکمل عمل آخرت کی کامیابی کی ضمانت ہے، طیبہ ظریف


حیدرآباد/لاڑکانہ(نامہ نگاران) جشن میلادالنبی کے سلسلے میں محافل کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآبادمیں ماہ ِ ربیع الاول نہایت عقیدت واحترام سے منایاگیا، اس سلسلے میں اسمبلی ہال میں خواتین اساتذہ اور طالبات کی جانب سے محفل میلادﷺ کااہتمام کیاگیا۔جس میں خواتین اساتذہ سمیت طالبات نے بڑی تعدادمیں شرکت کی اور نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ جی سی یونیورسٹی میں سیرت ِ رسول ﷺ پراساتذہ کی جانب سے لیکچر زاور طلبہ وطالبات کی جانب سے سیرت طیبہ ﷺکے مختلف پہلوﺅں کاہماری زندگی میں کردارپر اظہارِخیال کاسلسلہ جاری رہا۔آئندہ ہفتے طلبہ وطالبات کے درمیان نعتیہ مقابلہ اورتقریری مقابلہ” رحمت للعالمین ﷺ “کاانعقادکیاجائے گا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرطیبہ ظریف نے بھی محفل میلادمیں شرکت کی ،اس موقع پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ آپ ﷺ کی حیات طیبہ انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے، زندگی کاکوئی پہلوایسانہیں ،جس کے لیے حضور ﷺ نے ہمارے لیے مثال قائم نہ کی ہو،بس ضرورت اس بات کی ہے کہ ہمیں آپ ﷺ کی ذات کواپنے لیے مثا ل بنالیناچاہیے دنیااور آخرت میں یہی کامیابی کارازہے ۔ حیدرآبادسے بیورو رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیر اہتمام جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم بعنوان ”حب رسول ﷺ تقاضہ ایمان“ منعقد ہوا ۔ جلسہ سیر ت النبی ﷺ میں رکن مرکزی شوریٰ جماعت اسلامی پاکستان شگفتہ ابراہیم نے خصوصی شرکت کی جبکہ ناظمہ ضلع وسطی کراچی مسرت جنید، ناظمہ ضلع حیدرآبادرخسانہ تنویر، رکن شوری اسماءضیاء،عائشہ وحید ، شمائلہ عظیم نے خطاب کیااور اسماءشیخ نے ہدیہ نعت پیش کی ۔ناظمہ ضلع وسطی کراچی مسرت جنید نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے کئی پہلو¶ں پر روشنی ڈالی۔انہوں نے اپنے خطاب میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ جس نے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو اپنا یا وہ دونوں جہانوں میں کامیاب ہوگا۔اور جس نے تعلیماتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے روگردانی کی یقیناً وہ دونوں جہانوں میں ناکام ہوگا۔ہم ا±ن کے امتی ہیں ان کے عظیم مشن کی علم بردار ہیں آپ ﷺکی حیات طیبہ ہماری زندگی کے ہر پہلو کے لیے بہترین نمونہ ہے۔آپﷺ کے ذات اقدس مخلوق خدا کے لیے سراپا رحمت ہے اس عظیم ہستی کی پیروی و اتباع کرنا انکے مشن کو آگے بڑھانا اور دنیا میں دین حق کا نظام نافذ کرنے کی جدوجہد کرنا ہمارا مقصد زندگی ہے۔ آپﷺ پر ایمان لانا ہمارے ایمان اورعقیدے کا حصہ ہے اور ان سے محبت کا تقاضا یہ ہے کہ ان کے بتائے ہوئے طریقوں پر عمل کیا جائے ۔ناظمہ ضلع حلقہ خواتین ضلع حیدرآباد رخسانہ تنویر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں نیکی کی قوتوں کو مضبوط کرنا یہی رسول ﷺکا پیغام ہے،آج عزم کرتے ہیں کہ دین کے غلبے کی جدوجہد جاری رکھیں گے،معاشرے میں درس قرآن و درس حدیث کے حلقے بنائیں گے،رحمت للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم نے جس دوسرے عملِ صالح کے ذریعے حبِ رسولﷺ کے لازمی مظہر کی حقیقت کو بیان فرمایا ہے وہ بھی قرآن و سنت کی بنیادی تعلیمات میں سے ایک اہم عمل ہے جس کے بغیر ہم موجودہ اخلاقی، سیاسی، معاشی اور معاشرتی انتشار سے نہیں نکل سکتے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم میں سے کوئی شخص مومن نہیں ہوسکتا جب تک کہ میں اُس کی نگاہ میں اس کے باپ، اس کے بیٹے اور سارے انسانوں سے زیادہ محبوب نہ ہوجا¶ں، اگر صرف ان دو احادیث پر غور کیا جائے تو آج ہم جن حالات سے گزر رہے ہیں ان کے حوالے سے ان میں بیش بہا ہدایات موجود ہیں۔ جماعت اسلامی شعبہ نشرو اشاعت کی نگراں امیر بی بی نے مہنگائی کے خلاف قرارداد منظور کروائی ۔جلسہ سیرت النبی ﷺ کا رکن شوری عائشہ وحید کی دعا پر اختتام ہوا۔لاڑکانہ سے بیورورپورٹ کے مطابق گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لاڑکانہ میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تقریب منعقد کی گئی جس میں کالج کی پرنسپل میڈم ارشاد عباسی، پروفیسر سلمیٰ عباسی، پروفیسر شبنم شیخ، پروفیسر صائمہ قادری سمیت طلباءنے بڑی تعداد میں شرکت کی، تقریب میں طلباء کے درمیان نعت اور سرور دو عالم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر تقریری مقابلے ہوئے جبکہ تقریب کے دوران ہال مرحبا، مرحبا یا مصطفیٰ کی صداو¿ں سے گونج اٹھا، جہاں طلباءنے درود پاک کا ورد بھی کیا اور اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں سلام پیش کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کالج کی پرنسپل میڈم ارشاد عباسی نے کہا کہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پوری انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے زندگی بھر دین اسلام کی تبلیغ کی اور انسانیت کا درس دیا، آج ہمیں اپنے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل کرنے کی ضرورت ہے جس سے بہت سی مشکلات حل ہونگے اور ہمارے کئی مسائل حل ہونگے جس سے ہم اس دنیا کو جنت بنائیں گے، تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی اور خوشحالی سمیت سیلاب زدگان کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔
محافل میلاد

ای پیپر دی نیشن