رواں سال 20 لاکھ عمرہ ویزے جاری کئے جا چکے ہیں  ، سعودی وزارت حج وعمرہ

Oct 22, 2022


مکہ مکرمہ  )اے پی پی(سعودی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ رواں سال ہجری کے آغاز سے اب تک  176 ممالک کے لیے 20 لاکھ سے زائد عمرہ ویزے جاری کیے جاچکے ہیں۔

العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے حج وعمرہ اورزیارت قومی کمیٹی کے رکن ہائی العمیری نے بتایا کہ 150 کے قریب عمرہ کمپنیوں کی جانب سے زائرین کومکہ آمد سے  واپس روانگی تک معیاری خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں  نے کہا کہ رواں برس  اب تک سب سے زیادہ عمرہ پرآنے والے کا تعلق انڈونیشیا ، عراق، ترکی ، پاکستان ، ملائیشیا ، انڈیا اورآذربیجان سے ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ ایا م میں دیگر ممالک سے عمرہ زائرین بڑی تعداد میں مملکت پہنچیں گے۔ سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے دوران مسجد نبوی میں 40 ملین سے زیادہ زائرین آئے ، انتظامیہ نے زائرین کے لیے مصنوعی ذہانت سے آراستہ جدید ترین مشینوں اوراعلی درجے کی سہولتوں کا اہتمام کیا۔دریں اثنا حرمین شریفین کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ رواں سال ہجری کی پہلی سہ  ماہی کی دوران 30 ملین سے زائد زائرین نے مسجد نبوی میں حاضری دی انہیں ہرطرح کی سہولیتں فراہم کی گئی ہیں۔

مزیدخبریں