اسلام آباد(نا مہ نگار)حکومت نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ کرنل(ر) آصف زمان کو ان کے عہدے سے ہٹادیا ہے جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ، وزارت بین الصوبائی رابطہ کے سیکشن آفیسر علی نواز کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن نمبرF.No.3/11/2021-E-8 بتاریخ 21اکتوبر2022 کے مطابق کرنل (ر)آصف زمان کابطور ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ کنٹریکٹ ختم کر دیا گیا ہے اور انہیں فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے ۔
ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ کرنل(ر)آصف زمان کو عہدے سے ہٹادیا گیا
Oct 22, 2022