نواب شاہ ( بیورو رپورٹ ) الخدمت فا¶نڈیشن جماعت اسلامی نوابشاہ کی جانب سے 550 راشن بیگ بارش و سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کا میگا پروگرام سانگھڑ روڈ پر واقع مقامی اسکول میں منعقد ہوا۔ تقریب کے مہمان خصوصی نائب امیر جماعت اسلامی سندھ ممتاز حسین سہتو ایڈوکیٹ نے متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت جماعت اسلامی مشکل کی ہر گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے، جہاں ملک میں بیرونی امداد گوداموں میں پڑی ہے یا تو وہ امداد حکومت اپنے من پسند افراد کے ذریعے محدود لوگوں تک پہنچا رہی ہے اور بعض مقامات سے امدادی سامان کی بازار میں فروخت کی خبریں شرمناک ہیں اس کے برعکس جماعت اسلامی نے اپنے محدود وسائل متاثرین کے لیے پیش کردئیے ہیں ہمارا مقصد دکھی عوام کی نہ صرف خدمت کرنا ہے بلکہ ہماری سیاست ہی خدمت کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت کے تحت صوبہ سندھ کے تمام اضلاع سمیت پورے ملک میں متاثرہ ہر ضلع میں کروڑوں روپے کی امدادی سرگرمیاں کی ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ نہ صرف پاکستانی قوم بلکہ بیرون ملک کے مخیر حضرات بھی جماعت اسلامی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلمان رﺅف نے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نواب شاہ ضلع میں تقریباً 5 ہزار متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کر چکے ہیں سکرنڈ بائی پاس پر ایک خیمہ بستی قائم کی گئی ہے جہاں پر تمام سہولیات موجود ہیں، میڈیکل کیمپوں کا انعقاد، خیمے، ترپال، مچھر دانیاں کی تقسیم کے علا¶ہ لاکھوں افراد تک پکا پکایا کھانا بھی تقسیم کیا گیا اس موقع پر جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکریٹری سردار احمد آرائیں امیر شہر فیصل ہمایوں، انجینئر عبدالوہاب خان اور الخدمت کے رضا کار بھی موجود تھے۔