اسلام آباد (نا مہ نگار) ڈاکٹر غلام علی ملاح کی بطور سیکرٹری انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین تین سال کیلئے توسیع کر دی گئی ہے۔ ڈاکٹر غلام علی ملاح نے بطور سیکرٹری آئی بی بی سی سی کو مکمل طور پر ڈیجٹلائزڈ کیا اور ادارے کو جدید سطور پر استوار کیا۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان جناب محی الدین احمد وانی نے پروفیسر ڈاکٹر غلام علی ملاح کو مبارکباد دینے کیلئے ذاتی طور پرآئی بی سی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔اس حوالے سے سیکرٹری سروسز سندھ گورنمنٹ سلیم راجپوت، سیکرٹری بورڈز و یونیورسٹیز محمد مرید راہمون، وائس چانسلر نیشنل سکلز یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار، چیئرپرسن (PEIRA)ضیا بتول، منیجنگ ڈائریکٹر نیشنل بک فاونڈیشن ڈاکٹر راجہ مظہر حمید، سی ای او آغا خان بورڈ ڈاکٹر شہزاد جیوا، چیئرمین حیدرآباد بورڈ، چیئرمین میرپور خاص بورڈ، اعظم حبیب، نیشنل کوارڈینیٹر انٹر یونیورسٹی کنسورشیم محمد مرتضی نور، وزارتِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے عہدِدران و دیگر اہم شخصیات نے خصوصی مبارکباد پیش کی اور اس امر کا اظہار کیا کہ ڈاکٹر ملاح ادارے کی ترقی و عوامی خدمت کے لئے پہلے سے ذیادہ محنت کریں گے۔