الیکشن کمیشن کے فیصلہ کے بعد نیازی سرٹیفائیڈ چور بن گیا‘جے یو آئی


اسلام آباد(نا مہ نگار)الیکشن کمیشن کے توشہ خانہ فیصلے پر ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلہ کے بعد نیازی سرٹیفائیڈ چور بن گیا ۔اپنے بیان میںترجمان جے یو آئی نے کہا کہ عمران نیازی انڈیا ،اسرائیل اور بھارت سے پیسے لیتے رہے ،اس کا اصل جرم توشہ خانہ میں بددیانتی نہیں بلکہ بیرونی ایجنٹ ہونا ہے ۔ پی ٹی آئی ورکرجس طرح الیکشن کمیشن کے ضمنی انتخابات کے نتائج کو تسلیم کرکے جشن منا رہے تھے ،اس فیصلے کو بھی تسلیم کریں  ۔اسلم غوری نے کہا کہ نیازی یوتھیوں کو کسی طرح فساد پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ عمران نیازی بیساکھیوں کے ذریعے مسلط کیا گیا تھا ،اس کا کھیل ختم ہوچکا ۔ سیاست کا غیر ضروری عنصر ہے ، قوم نے طویل عرصہ اس ذہنی مریض کو برداشت کیا  ۔ نیازی صرف مالی طور پر کرپٹ نہیں اخلاقی طور پر بھی کرپٹ ہے ۔

ای پیپر دی نیشن