عدالتی حکم پر ریشم بازار  میں تجاوزات منہدم


حیدرآباد(بیورو رپورٹ) حیدرآباد بلدیہ اعلیٰ انکروچمنٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ہائی کورٹ کے احکامات پر ریشم بازار،حبیب بینک والی چڑھائی پر واقع 3غیر قانونی دوکانوں کو مسمار کیا گیا،اس موقع پر اے سی سٹی، ڈائریکٹر انکروچمنٹ،اور انچارج انکروچمنٹ ناصر لودھی و پولیس اہلکاروں کی زیر نگرانی میں ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے کاروائی عمل میں لائی گئی اورگلی کو کلیئر کردیا گیا۔
ینگ نرسز کی مطالبات 
کے حق میں ریلی
نواب شاہ /حیدرآباد(نامہ نگاران) نواب شاہ میں ینگ نرسز ایسوسی ایشن کی کال پر احتجاجی ریلی نکالی گئی ہمارے جائز مطالبات کو جلد سے جلد پورا کیاجائے تفصیلات کے مطابق ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندھ کی کال پر ینگ نرسز ایسوسی ایشن کے ڈویزنل صدر مجاہد آرائیں ڈویژنل جنرل سیکریٹری ضمیر بھٹی ڈسڑکٹ صدر میڈم ظہیراں ڈسڑکٹ جنرل سیکریٹری متور علی غلام مصطفی گوچارنی محمد شفیق رشیدہ راجپر شہزاد جٹ کی قیادت میں تیسرے روز بھی پی ایم سی اسپتال نواب شاہ میں ہیلتھ رسک الاﺅنس کی بحالی،اسٹاف نرسز کے پروموشن، کووڈ نرسز کو ریگولر اور دیگر مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاجی ریلی نکالی گئی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھاکہ جلد سے جلد ہمارے جائز مطالبات کو پورا کیا جائے۔میڈیکل الائنس نواب شاہ کے زیر اہتمام مظہر علی عباسی،اسلم قریشی،خادم حسین بگھیو،ساون سندھی ،رفیق کلوئی،سید اکبر شاہ،حاجی علی خان بگھیو،ڈاکٹر محسن مینگل،ڈاکٹر فراز کیریو،درمحمد بہرانی،محمد خان بروہی،عبدالرشید عالمانی،میڈم ظہیراں،میڈم ممتاز راہو،محمد شفیق جٹ،حیدر لاکھو،حاجی نصراللہ سومرو،نادر لاکھو و دیگر کی قیادت میں ٹراما سینٹر سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ،ریلی کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے رہنماﺅں نے صوبائی وزیر صحت کے اس بیان کی کہ رسک الاﺅنس ختم کردیا گیا ہے شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل اور نرسنگ اسٹاف جودن رات مریضوں کی خدمت کرتے ہیں وہ کسی وقت بھی خطرناک بیماریوں کی لپیٹ میں آسکتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ اگر حکومت سندھ نے اپنا یہ فیصلہ واپس نہ لیا تو ہم اپنے جائز مطالبات تسلیم کرانے کیلئے احتجاج کا دائر ہ مزید وسیع کرسکتے ہیں۔
ینگ نرسز

ای پیپر دی نیشن