دوسروں کو چور کہنے والا عمران احمد نیازی خود موروثی چور نکلا،قادر پٹیل


اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر صحت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسروں کو چور کہنے والا عمران احمد نیازی خود موروثی چور نکلا، ان کے باپ کو بھی کرپشن ثابت ہونے پر سرکاری ملازمت سے فارغ کیا گیا تھا آج بیٹے کو بھی کرپشن ثابت ہونے پر سیاست سے نااہل کیا گیا ہے۔ قادر پٹیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے نام نہاد صادق امین کو بے نقاب کر دیا ہے۔ ممنوعہ فارن فنڈنگ ثابت ہونے کے باوجود مجرم آزاد ہے جو تعجب کی بات ہے۔ قادر پٹیل نے کہا کہ خیرات اور صدقات کی رقم چوری کرنے والے نے چوری کو ہی پیشہ بنا دیا تھا۔ قادر پٹیل نے کہاکہ عمران احمد نیازی کی نااہلی کے بعد پی ٹی آئی کی چیئرمین شپ کے لئے قریشی اور خٹک کے درمیان جنگ شروع ہو چکی ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ شاہ محمود قریشی کی مرادیں پوری ہوتی ہیں یا خٹک کا خواب سچ ثابت ہوتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن