عمران خان الیکشن کمیشن پر چڑھائی کی بجائے اپنی بے گناہی ثابت کریں: ندیم ممتاز

Oct 22, 2022


ملتان( سپیشل رپورٹر)چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ کرپٹ سیاستدان ملکی بدنامی و عوامی مسائل میں اضافے کی وجہ ہیں،عمران خان الیکشن کمیشن پر چڑھائی کرنے کی بجائے اپنی بے گناہی کے ثبوت پیش کریں ، موصوف نے جو تبدیلی اور نیا پاکستان کے نام پر قوم کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی تھی اسکی حقیقت کھل کر واضع ہوچکی ہے کہ جو شخص بیرون ممالک سے آنے والے تحائف پر ڈاکہ زنی کا مرتکب قرار پایا جائے اس سے بہتری کی توقع کسی طور بھی نہیں کی جاسکتی اس طرح کے سیاستدانوں کو اگر مزید وقت دیا گیا تو ملکی سالمیت بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے تاہم ضرورت اس امر کی ہے عوام باالخصوص ملک کا نوجوان طبقہ کرپٹ،نااہل و بدنیت سیاستدانوں کے خلاف اٹھ کھڑا ہو۔ان خیالات کا اظہار عمران خان کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس کے فیصلے پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں