منڈا چوک ( نامہ نگار)معاون خصوصی وزیراعظم نوابزادہ افتخار احمد خان اپنے حلقہ انتخاب میں بجلی کے بڑے منصوبہ ماہڑہ گرڈ اسٹیشن سے دو نئے فیڈرز کا 22 اکتوبر بروز ہفتہ کو دن 2 بجے افتتاح کریں گے۔
اینٹی کرپشن نے ایم ایس نشتر سے 6 ڈاکٹرز 2 ملازمین کے سکیل اور پے سلپ طلب کر لی
ملتان(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان نے ایم ایس نشتر سے6 ڈاکٹرز ور دوملازمین کے پے سکیل اور پے سلپ طلب کر لی ہیں۔ واضح رہے کہ اے اے انٹر پرائزز کی جانب سے ان ڈاکٹرز کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دی گئی تھی جن ڈاکٹرز کے پے سکیل اور پے سلپس مانگی گئی ہیں ان میںڈاکٹر نبیل سلیم،ڈاکٹر احمر حسین، ڈاکٹرطارق سعید ‘ ڈاکٹر عرفان احمد، ڈاکٹر سعید احمد، ڈاکٹر عبدالوہاب،نشتر ہسپتال ملتان کے لیلن سٹور کی نادیہ محسن اور ٹیلر عبدالمجید شامل ہیں۔
شہباز شریف ہسپتال کے ڈاکٹر
وقار نیازی پی ایم اے پنجاب کے بلامقابلہ جوائنٹ سیکرٹری منتخب
ملتان(خصوصی رپورٹر)ڈی ایچ کیو شہباز شریف ہسپتال کے سینئر معالج ڈاکٹر وقار نیازی پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب کے بلا مقابلہ جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہو گئے اس سلسلے میں گزشتہ روز پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج نے ڈاکٹر رانا خاور ڈاکٹر شیخ عبد الخالق ڈاکٹر مرتضی بلوچ اور ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر کے ہمراہ ڈاکٹر وقار نیازی سے ملاقات کی اور ان کی کامیابی کی خوشی میں کیک کاٹا۔
سالہ حافظ زبیر کی
عالمی مقابلہ تحفیظ القرآن میں
پہلی پوزیشن‘ علماءکی مبارکباد
منڈا چوک ( نامہ نگار) عالمی مقابلہ تحفیظ القرآن میں جامعہ دار العلوم اسلامیہ لورالائی کے دس سالہ طالب علم حافظ زبیر احمد نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی جس پر خان گڑھ کے علماء مدرسہ نقشبندیہ محلہ قادر آباد کے مہتمم مولانا محمد طیب قریشی‘ مولانا خالد محمود ضیاء‘ قاری محمد حسنین معاویہ‘ قاری محمد ذکاءاللہ‘ قاری محمد اقبال صدیقی‘ مسجد علی سلطان کے امام قاری عبد الواجد‘ علی حیدر‘حافظ وسیم‘ احمد قیوم ودیگر نے مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔