فتنہ خان کی دیانتداری قوم کے سامنے عیاں ہو گئی: لیگی خواتین

Oct 22, 2022


ملتان( سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی ضلعی صدر روبینہ خلیل ،جنرل سیکرٹری خولہ امجد ،سیکرٹری انفارمیشن مدیحہ شیخ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ایمانداری کا راگ الاپنے والے فتنہ خان کی دیانتداری قوم کے سامنے عیاں ہو گئی ہے جس نے ملک وقوم کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کی بجائے تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا اور آ ج بھی عمران خان اور پی ٹی آئی ترقی کی راہ میں رکاوٹ کاسبب بن رہی تھی قوم کی نااہل خان سے جان چھوٹ گئی عمران خان جتنا مرضی شور مچائیں الیکشن مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔ عوام کے سامنے آ ج سب کچھ ثابت ہو چکا ہے کہ دیانتداری کا راگ الاپنے والوں نے توشہ خانہ بھی نہیں بخشا۔

مزیدخبریں