ملتان(خصوصی رپورٹر)بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹآف فزکس میں گزشتہ روز محفل میلاد اور طلبہ کے درمیان سیرت مقابلے کا انعقاد ہوا۔ طلبہ نے حضرت محمد کی شان میں نعتوں کا گلدستہ پیش کیا۔ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد نے طلبہ سے خطاب کیا اور کہا کہآپ کی سیرت طیبہ تمام انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔آپ رہتی دنیا تک رحمت العالمین اور خاتم انبین ہیں۔ سب لوگ سنت محمدی پر عمل پیرا ہو کر معاشرے میں اپنے اپنے طور پر مثبت کردار ادا کریں۔
زکریا یونیورسٹی میں داخلوں کیلئے امیدواروں سے درخواستیں طلب
ملتان(خصوصی رپورٹر) زکریا یونیورسٹی نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے اعلان کے بعد بی ایس ، ایم ایس ، ایم فل میں داخلے کے لئے پھردرخواستیں طلب کرلی ہیں اس سلسلے میں جاری مراسلے کے مطابق بی ایس کے 60پروگرام ایم ایس کے 24اور پی ایچ ڈی کے تین پروگرام میں داخلوںکےلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 4نومبر مقرر کی گئی ہے۔
زکریا یونیورسٹی میں ڈاکٹر قراة العین ہاشمی کا بریسٹ کینسر بارے آگاہی لیکچر
ملتان (خصوصی رپورٹر) ڈاکٹر قراة العین ہاشمی ماہر امراض کینسر نے طالبات کو بریسٹ کینسر بارے لیکچر دیا لیکچر کا اہتمام زکریایونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز اور ڈیپارٹمنٹآف فارمیسی پریکٹس نے کیا تھا۔ ڈاکٹر قراة العین ہاشمی نے طالبات کو بریسٹ کینسر کے خود تشخیص کے طریقے کے بارے میںآگاہی فراہم کی۔ ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر نے طالبات پر زور دیا کہ بریسٹ کینسر کے ابتدائی تشخیص کے طریقے کو خود بھی سیکھیں اور دوسری طالبات کو بھیآگاہ کریں۔ ڈاکٹر انیس الرحمن ڈپٹی ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز اور ڈاکٹر بشری ناصر اسسٹنٹ پروفیسر ، ڈاکٹر عنبرین ، ڈاکٹر فیصل عثمان اور ڈاکٹر ماجد عزیز بھی موجود تھے۔