نشتر میں 6 مریضوں کی قرنیہ کامیاب پیوندکاری


ملتان(خصوصی رپورٹر)نشتر ہسپتال ملتان کے امراض چشم کے شعبہ کے سربراہ کا ایک اور کارنامہ ہسپتال میں چھ مریضوں کی قرنیہ کی کامیاب پیوند کاری کر دی گئی تمامآپریشن پرنسپل نشتر و امراض چشم وارڈ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راو کی نگرانی میں کئے گئے مریضوں میں سات سالہ ماہ نور،14 سالہ عبدالراحیم ،75 سالہ زبیدہ،19 سالہ ساجد 31 سالہ محمد نواز،اور 31 سالہ غلام جیلانی شامل ہیں اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راو کا کہنا تھا کہ یہ بڑے اعزاز اور خوشی کی بات ہے کہ جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے ہسپتال میں مریضوں کیآنکھوں کی روشنی واپس لانے کے لئے قرنیہ کی پیوندکاری کامیاب طریقے سے کی جا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن