ملتان(خصوصی رپورٹر)ہڈیوں کی کمزوری اور بھر بھراپن کے عالمی دن کے موقع پر نشتر ہسپتال ملتان میںآگہی واک کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر کامران صدیقی نے کہا کہ پاکستان میں یہ مرض زیادہ تر بچوں میں پایا جاتا ہے جسکی وجہ کیلشیم کی کمی بھی ہو سکتی ہے والدین کو چاہیے کہ بچوں کو شروع سے ہی دودھ پینے کا عادی بنائیں۔
اس موقع پر ڈاکٹر غلام قادر،ڈاکٹر راو عارف مصطفی،ڈاکٹر ملک اشفاق،ڈاکٹر محمد علی،ڈاکٹر ثاقب ڈاکٹر محمود سمیت دیگر ڈاکٹرز نے شرکت کی۔