ملتان‘ جہانیاں (سپیشل رپورٹر‘ نمائندہ نوائے وقت) امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راو محمد ظفر نے سیشن 2022.24 کے لئے امرائے اضلاع کا تقرر کیا ہے میڈیاسیل کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ڈاکٹر صفدراقبال ہاشمی امیر ضلع ملتان ، ہارون رشید نظامی خانیوال ، طارق محمود وہاڑی ، ڈاکٹر طاہر چوہدری لودھراں ، سید ذیشان اختر بہاولپور ، چوہدری ولید ناصر بہاولنگر ، عمرفاروق رحیم یار خان ، پروفیسر رشیداحمد ڈیرہ غازی خان ، رانا عمردراز فاروقی مظفر گڑھ ، چوہدری مبشرنعیم لیہ ، ڈاکٹر عرفان اللہ راجن پور کے امیر منتخب ہوئے۔