کچاکھوہ (نامہ نگار)کھوہ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کا ٹیوب ویل کا کنکشن پچھلے تین ماہ سے بند کر دیا گیا پانی کی قلت سے پھول پودے اور درخت مرجھانے لگے سکول کا گراو¿نڈ بھی مٹی ابلنے لگا ۔ پرنسپل کا کہنا ہے کہ سکول کے نام واپڈا کا بقایا جات بھی نہیں ہے کئی بار اعلیٰ حکام کو درخواستیں دے چکے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی شہریوں میں عالم خان حاکم خان چوہدری ریاض جٹ رانا آفتاب اور رانا منیر احمد نے ایس ای خانیوال سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ سکول کا کنکشن فوری بحال کیا جائے۔