ملتان(خصوصی رپورٹر)والدین اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلوا کر ہی پولیو جیسی موذی مرض سے بچا سکتے ہیں۔ یہ بات حاجی جاوید اختر انصاری ایم پی اے نے بنیادی مرکز صحت پیراں غائب میں ورلڈ پولیو ڈے کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے مزید کہا کہ پولیو کی مہم میں کام کرنے والی پولیو ورکرز خراج تحسین کی مستحق ہیں کہ جس قدر جانفشانی سے وہ کام کر رہی ہیں وہ قابل تعریف ہیں۔ ڈویژنل کمیونیکیشن آفیسر محمد عاصم بھٹہ نے کہا کہ پاکستان میں 20 پولیو کے کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔ اگر والدین اپنے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلوا ئیں یو سی چیئرمین مہر اظہر چاون اور جنرل کونسلر ریاض دورانی بھی موجود تھے۔ یو سی پیراں غائب کے ایس ایم ام ایمن ، سمیرا ریاض ، سنتھیا نذیر ، رابعہ ریاض ، انعم عباس ، کرن طاہر اور عزم الحق نے بھی شرکاءکو پولیو کی مہم کے بارے میں بتایا۔
موذی مرض سے بچا¶کیلئے والدین بچوں کو پولیو قطرے ضرور پلوائیں: جاوید انصاری
Oct 22, 2022