چھاتی کا سرطان موذی مرض‘ بروقت تشخیص سے علاج ممکن: ڈاکٹر عمر وقاص


ملتان( خصوصی رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں پبلک ہیلتھ سوسائٹی کے زیر اہتمام ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی سیمینار منعقد کیا گیاجس میں پوسٹر کمپٹیشن،پنک ٹری،کیک کٹنگ،پنک وال اور دیگر سرگرمیاں کروائی گئیں۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید کا کہنا تھا کہ ایسے مقابلے بچوں میں تخلیقی رحجان پیدا کرتے ہیں۔پروفیسر ڈاکٹرمحمد آصف رضا نے کہا کہ ایسے پروگرام ہماری نوجوان بچیوں میں چھاتی کے سرطان کی آگاہی کا اہم ذریعہ ہیں۔ڈاکٹر عمیر وقاص کا کہنا تھا کہ چھاتی کا سرطان ایک موذی مرض ہے اور دنیا میں ہر چھٹی عورت اس کا شکار ہوجاتی ہے اگر بروقت تشخیص اور احتیاط نہ کی جائے تو یہ مرض موت کے منہ میں دھکیل سکتی ہے۔پوسٹر کمپٹیشن میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو پانچ ہزار،دوسری پوزیشن والے کو پچیس سو اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے وا لوں کو پندرہ سو انعام دئیے گئے۔اس موقع پر ڈاکٹر کرسٹوفر راب،سمعیہ عمبرین،ڈاکٹر نگہت رضا،حافظہ طاہرہ گل،ڈاکٹر خواجہ کاشف،ڈاکٹر اصغر عباس سمیت دیگر فیکلٹی اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

ای پیپر دی نیشن