کھاریانوالہ(نمائندہ خصوصی) سیاسی سماجی شخصیت حاجی عبدالرزاق انصاری کرمانوالہ سپر سٹور والے نے کہا ہے کہ اسلام کے نام پر حاصل کئے گئے وطن عزیز پاکستان کی سالمیت کی طرف سے میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کا انجام عبرتناک ہو گا 22 کروڑ عوام اس ارض پاک کے محافظ ہیں جن کے جذبہ حب الوطنی کو دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی، ہم امریکی صدر کے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے حوالے سے دیئے گئے بیان کو مسترد کرتے ہیں اور جوبائیڈن سمیت پوری دنیا کو یہ باور کرا دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان یقینی طور پر ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے جس میں کسی کو بھی کوئی شک و شبہ نہیں ہونا چاہئے۔