تحفظ  ناموس رسالت کیلئے جان دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے: ظہیر الحسن،انس رضوی 

Oct 22, 2022


حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی رہنما سید ظہیر الحسن شاہ اور  حافظ محمد انس رضوی نے مرکز اہلسنت میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی کریمؐ کی ناموس کے تحفظ کے لئے وہ جان کی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔پہلے بھی ہم نے جانوںکے نذرانے پیش کئے ہیں اور آئندہ بھی ہم اپنا سب کچھ سرکارؐ کی عزت وناموس کے لئے قربان کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوںنے مزید کہا کہ پیر سید شبیر حسین شاہ حافظ آبادیؒ نے اسلام کے لئے جوگرانقدر خدمات سرانجام دیں  ۔ اہلسنت اسے کبھی فراموش نہیں کریں گے۔
 اجتماع سے پیر سید عطاء الحسنین شاہ، حامد ناصر ، ظفراقبال ، طیب نواز ،مولانا شاہد چشتی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزیدخبریں