عمران خان کی نا اہلی کا فیصلہ متعصبانہ اور انصاف کا قتل ہے: ایس اے حمید


گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی ) چیف الیکشن کمیشن کا عمران خان کی نا اہلی کا فیصلہ متعصبانہ اور انصاف کا قتل ہے کیونکہ اس کا طرز عمل واضح ہے کہ وہ پی ڈی ایم کی بی ٹیم ہے۔الیکشن کمیشن نے جو فیصلے دیے وہ تمام پی ٹی آئی کے خلاف اور سب کے سب متنازعہ ہیں۔قوم ان فیصلوں کو ماننے کیلئے کسی قیمت پر تیار نہیں ہے۔عمران خان نے دو ٹوک الفاظ میں یہ کہہ دیا تھا کہ الیکشن کمیشن ہمیں قبول نہیں اور آئندہ عام انتخابات آزاد خود مختار الیکشن کمیشن منعقد کروائے موجودہ الیکشن کمیشن پی ڈی ایم کا غلام بن چکا ہے۔آج کے فیصلے کے بعد یہ حقیقت سب پر واضح ہو چکی ہے کہ الیکشن کمیشن نے وہی فیصلہ دیا جو پی ڈی ایم ٹولے نے اُس کوہدایات دی اس کے خلاف بھرپور احتجاج ہوگا۔ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما پی ٹی آئی و چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے اپنی رہائش گاہ پرپی ٹی آئی پی پی64بلدیاتی امیدواروں و کارکنوں سے خطاب کے دوران کیا۔اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جو مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو جلد سے جلد فارغ کیا جائے اور نئے انتخابات کا اعلان کیا جائے اس کیلئے پی ٹی آئی آخری دم تک لڑے گی، اور یہ احتجاج جاری رہے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...