شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی رہنماء حافظ مدثر مصطفی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ کسی طور بھی قابل قبول نہیں قوم سڑکوں پر احتجاج کیلئے نکل پڑی ہے احتجاج کا سلسلہ عمران خان کی بحالی تک جاری رہے گا ترقی اور خوشحالی کی منزل حقیقی آزادی سے ہی ملے گی، ہم عمران خان کی دلیرانہ قیادت میں حقیقی آزادی کی منزل حاصل کریں گے، ضمنی الیکشن میں عوام نے تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دیکر ہمارے موقف کی تائید کی ہے پاکستانی قوم امپورٹڈ حکمرانوں سے فور ی نجات چاہتی ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ عام انتخابات کے انعقاد کا فوری اعلان کیا جائے، اپنے ایک بیان میں حافظ مدثر مصطفی نے کہا کہ 13 جماعتوں کے نام نہاد اتحاد کو شکست ہوئی اور انتخاب کے حوالے سے ملک میں ایک نئی تاریخ رقم ہوئی جس طرح ضمنی الیکشن میں عمران خان کے بیانیہ کی جیت ہوئی وہ ایک ایسی مثال ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
احتجاج کا سلسلہ عمران خان کی بحالی تک جاری رہے گا: حافظ مدثر مصطفی
Oct 22, 2022