لاہور(خصوصی نامہ نگار) مرکزی امیر عالمی جماعت اہلسنت وامیر حزب الاحناف مفتی پیر سید مصطفیٰ اشرف رضوی نے کہاہے کہ ملک کی بقاء اور سلامتی نظام مصطفیٰؐ کے نفاذ میں ہے۔حضور اکرم ؐ کی ذات مبارکہ پوری دنیا کیلئے مشعل راہ ہے۔ جب ہمارے آقا تاجدار ختم نبوت حضرت محمد نے فرما دیا کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں تو اس کے بعد کسی دلیل کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جامع حزب الاحناف میں ناظم اعلیٰ حزب الاحناف پیر سید حیدر مصطفیٰ رضوی کے زیر انتظام علامہ سید دیدار علی شاہ ،علامہ ابوالحسنات سید محمد احمد قادری ، سید ابوالبرکات سید احمد قادری اور شارح بخاری علامہ سید محمود احمد رضوی شاہ بخاری کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پرمنعقدہ تاجدار ختم نبوت کانفرس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تاجدار ختم نبوت کانفرس میں سجادہ نشین دربار حضرت میراں حسین زنجانی پیر سید ادریس شاہ زنجانی،پیر سید اویس شاہ زنجانی، پیر سید ندیم اشرف رضوی، علامہ اشرف شاکر،پیر مراد رضوی،عطا محمد گولڑوی،عبدالعلی غزالی،مفتی حسن علی قادری، مفتی منسب علی قادری،موالانا انعام اللہ،پیر معصوم مبارک شاہ دیگر علماء مشائخ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ملک کی بقاء اور سلامتی نظام مصطفیٰؐ کے نفاذ میں ہے:مفتی سید مصطفیٰ اشرف
Oct 22, 2022