الیکشن کمیشن کا فیصلہ نہیں  مانتے‘ پوری قوم سراپا احتجاج  بن چکی :سید ارشد ہاشمی

Oct 22, 2022


شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سینئر رہنما بزرگ سیاستدان پیر سید ارشد ہاشمی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ نہیں مانتے‘ پوری قوم سراپا احتجاج بن چکی ہے انہوں نے کہا کہ یہ ملک توڑنے کی سازش ہے عمران خان نے ملک سے محبت اور ٹکراؤ سے بچنے کے لئے ہمیشہ معاملہ فہمی سے کام لیا لیکن امپورٹڈ حکومت نے اسے تحریک انصاف کی کمزوری سمجھا انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں بے بنیاد مقدمات عمران خان کا راستہ کبھی نہیں روک سکتے۔

مزیدخبریں