شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مدنی دستر خوان پروگرام کے چیف کوآرڈینیٹر حاجی محمد نواز نے کہا ہے کہ عالمی انسداد دہشت گردی کی کوششیں ریاستی دہشت گردی سے نمٹنے میں ناکام رہی ہیں بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں و کشمیر کے لوگوں کوحق خود ارادیت دینے سے انکار کرنے کیلئے ظالمانہ جبر بھارت کی ر یاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حافظ خالد نواز ٹیپو، محمد فضل بلال نواز ایڈووکیٹ، انجینئر حاجی معراج دین، حاجی علی احمد، حاجی میاں محمد الیاس و دیگر کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔