کوٹ رادھاکشن(نمائندہ نوائے وقت ) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے توشہ خانہ کیس میں عمران خان نیازی کو نااہل قرار دیئے جانے پر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کوٹ رادھاکشن کے کارکنوں کا جشن ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے‘ آتش بازی کی گئی۔ نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے حق میں نعرے بازی کی گئی اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر ملک مظہر رشید نے کارکنوں سے خطاب کرتے کہا کہ کوٹ رادھاکشن ماضی میں بھی مسلم لیگ ن کا قلعہ تھا اور آئندہ بھی مسلم لیگ ن کا قلعہ ثابت ہوگا۔