چیئر مین پی ٹی آئی کے غرور اور تکبر کا بت آج پاش پاش ہو گیا :عبدالرؤف مغل


گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی ) ن لیگی اراکین حاجی عبدالرؤف مغل،چوہدری اقبال گجر، عمران خالد بٹ، سابق ایم این اے شازیہ فرید، سٹی صدر ن لیگ سلمان خالد پو می بٹ، سینئر نائب صدور شیخ ثروت اکرام، شعیب بٹ،نائب صدور جمشید ایوب بٹ، معظم رؤف مغل، جنرل سیکرٹری شاہد عثمان ابراہیم اورنوجوان رہنما علی ہمایوں بٹ نے کہا ہے کہ عمران خان نے جو بویا وہی کاٹ رہے ہیں توشہ خانہ کیس کے فیصلے نے نام نہاد صداقت اور امانت کا پول کھول کے رکھ دیا چیئر مین پی ٹی آئی کے غرور اور تکبر کا بت آج پاش پاش ہو گیا  ان خیالات کا اظہار انہوں نے خصوصی گفتگو میں کیا۔، انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے سزاؤں نے بچنے کے لئے ہمیشہ اداروں پر دباؤ ڈالنے اور انہیں دھمکانے کی پالیسی پر عمل کیا ہے لیکن اب انکا کوئی داؤ پیچ انہیں بچا نہیں سکتاانہیں ہر حال میں قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔  دھونس دھمکی اور گالی کا سہارا لینے والے نام نہاد انقلابی لیڈر ملک میں سیاسی عدم استحکام کی سازش کر رہا ہے جو ناکامی سے دوچار ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...