عمران خان نے جو گڑھا مخالفین کیلئے کھوداخود اسی میں گرگئے: شازیہ فرید، پیر غلام فرید 

Oct 22, 2022


گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی ) سابق ایم این اے شازیہ فرید، سابق ایم پی اے پیر غلام فرید نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس کا فیصلہ جیسی کرنی ویسی بھرنی کے مصداق انصاف پر مبنی ہے عمران خان نے جو گڑھا سیاسی مخالفین کے لئے کھودا آج اسی میں گرگئے ہیں ان کے ساتھ جو کچھ بھی ہوا ہے وہ مکافات عمل ہے ان خیالات کاا ظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان قومی سیاست کو نفرت انتشار اور فساد کی جانب لے جانا چاہتے ہیں ملک کو چلانے کی بجائے بند کرنا ہی انکا ہمیشہ سے مشن رہا ہے لیکن محب وطن عوام کی اکثریت انہیں ان کے مکروہ عزائم میںکبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میاںنواز شریف کے صبر کا نتیجہ آج پوری دنیا نے دیکھ لیا   اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں ۔

مزیدخبریں