واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی وزارت خارجہ نے پاکستان کے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے باہر آنے پر کہا ہے کہ پاکستان کی کوششوں اور پیشرفت کو تسلیم کرتے ہیں۔ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے دیئے اہداف میں کمی کو پورا کیا۔ ان کوششوں کے باعث پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے باہر نکلا ہے۔ اینٹی منی لانڈرنگ، کاؤنٹر فنانس ٹیررازم کے خلاف اقدامات جاری رکھنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
ایف اے ٹی ایف: پاکستان کی حوصلہ افزا کوششوں کو تسلیم کرتے ہیں: امریکہ
Oct 22, 2022