کراچی (نوائے وقت رپورٹ) انٹربنک میں ڈالر کا نرخ 11 پیسے کم ہو کر 220 روپے 84 پیسے کا ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا۔ مارکیٹ میں ڈالر 224 روپے 90 پیسے کا ہو گیا۔ ادھر سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 47 ہزار 400 روپے ہو گئی۔ 10 گرام سونے کا بھائو 428 روپے کم ہوکر 126372 روپے ہے۔ دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100انڈیکس 76 پوائنس اضافے سے 42213 پر بند ہوا۔
ڈالر 50 پیسے‘ سونا 500 روپے تولہ سستا
Oct 22, 2022