اسلام آباد (وقائع نگار) سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد راجہ آصف محمود نے سنیٹر اعظم سواتی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی۔ سنیٹر اعظم سواتی کی 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی گئی۔ عدالت نے سنیٹر اعظم سواتی کو پاسپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اور سنیٹر اعظم سواتی کورہا کرنے کا حکم دیدیا۔ سپیشل جج سنٹرل راجہ آصف محمود نے گزشتہ روز اعظم سواتی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
سنیٹر اعظم سواتی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور
Oct 22, 2022