الیکشن کمشن کے سامنے فائرنگ پر پی ٹی آئی ایم این اے گارڈ سمیت گرفتار


اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) الیکشن کمشن کے سامنے کے پی کے پولیس کے اہلکار اور ایم این اے صالح محمد کو وفاقی پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے۔ ترجمان وفاقی پولیس نے کہا کہ پولیس اہلکار ایم این اے صالح محمد کے ساتھ گن مین کے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔ ایم این اے کے ساتھ دو گن مین تھے۔ پولیس کے مطابق گارڈ دراصل خیبر پی کے پولیس کا اہلکار ہے جس نے اسلحہ لہراتے ہوئے فائرنگ کی۔ مانسہرہ سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی صالح محمد کے ساتھ پولیس اہلکار تعینات تھا۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...