مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کا آپریشن‘ فلسطینی شہید‘ 3 زخمی


بیت المقدس (اے پی پی+ این این آئی) اسرائیلی فوج کے مقبوضہ مغربی  کنارے کے شہر جنین میں آپریشن کے دوران فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید اور 3  زخمی ہو گئے۔ نام 19 صالح البیوریکی بتایا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ جنین میں آپریشن کے دوران مشتبہ افراد نے دھماکہ خیز مواد پھینکا اور سکیورٹی فورسز پر گولیاں چلائیں جس پر سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی۔ اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں فلسطینی نوجوان کی شہادت کے بعد مغربی کنارے میں مکمل ہڑتال کی گئی۔ اسرائیلی فوجی ترجمان نے الزام لگایا 20 سالہ فلسطینی عدی التمیمی نے ایک یہودی بستی کے داخلی راستے پر اسرائیلی گارڈرز پر فائرنگ کردی تھی۔ 


جواب میں صہیونی فورسز نے گولی مار کر عدی کو شہید کر دیا تھا۔ ہڑتال کی کال تحریک الفتح نے دی تھی۔ تحریک الفتح نے بیان میں کہا کہ فلسطینی شہری اپنے بہادر اور شہید ہیرو کی خاطر ریلیاں نکالیں۔ ہڑتال میں مشرقی القدس‘ رام اللہ‘ الخلیل‘ بیت للحم‘  طولکرم اور جنین میں ہر شعبہ زندگی کے افراد نے حصہ لیا۔ سکولوں‘ یونیورسٹیوں حتیٰ کہ فلسطینی اتھارٹی کے اداروں اور وزارتوں کے ساتھ ساتھ این جی اوز کے دفاتر بھی بند رہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...