اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کمشن کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں نااہل کئے جانے پر عمران خان کے حوالے سے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیر خا رجہ بلاول بھٹو نے لکھا کہ الیکشن کمشن آف پاکستان نے عمران خان کو کرپٹ پریکٹسز کا مجرم قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کو اب نااہل قرار دیا جا چکا ہے۔ اپنے سیاسی مخالفین کی مبینہ کرپشن کے بارے میں جھوٹ پھیلانے والے کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔
سیا سی مخا لفین سے متعلق جھوٹ پھیلانے والا رنگے ہا تھوں پکڑا گیا : بلاول
Oct 22, 2022