فرانس میں ایک چوتھائی سے زیادہ گیس سٹیشنوں پر ایندھن کی قلت


پپرس )اے پی پی(فرانس میں تقریبا 28.5 فیصد گیس سٹیشنوں  پر  کم از کم ایک ایندھن کا ذخیرہ ختم ہو گیا ہے تاہم فرانس کی توانائی منتقلی کی وزیر اگنیز پینئر روناچر   نے گیس سٹیشنوں پر لمبی قطاروں اور  سٹاک ختم ہونے  کو  سپلائی کے مسائل کی بجائے گھبراہٹ کی خریداری کا نتیجہ قرار دیا ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ نے وزیر اعظم کے دفتر اور انرجی ٹرانزیش  کی وزارت کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ رواں  ہفتے گیس سٹیشنز پر طلب معمول سے کم از کم 20 فیصد زیادہ تھی۔ذرائع نے بتایا کہ ایک بار ہڑتال ختم ہونے کے بعد، ریفائنری کی پیداوار اور فرانس میں لاجسٹک صورتحال کومعمول پر آنے میں ایک یا دو ہفتے لگیں گے۔ 14  اکتوبر کو توانائی کی بڑی  فرانسیسی کمپنی  ٹوٹل انرجیز نے 2023 کے لیے  اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے2ٹریڈ یونینزسی ایف ای۔ سی جی سی اورسی ایف ڈی ٹی کے ساتھ معاہدہ کیا تاہم  فرانس میں سات میں سے چار ریفائنریز  کے ملازمین کی ہڑتال جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن