خیر پور میرس: طالبہ اجتماعی زیادتی کیس ،ملزمان کو رہائی کا پروانہ مل گیا

Oct 22, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر) طالبہ سے اجتماعی زیادتی : ملزمان کورہائی کا پروانہ مل گیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے خیرپور میرس میں میٹرک کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی کیس میں عدم شواہد پر تمام پانچوں ملزمان کی اپیلیں منظورکرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔  ٹرائل کورٹ نے ملزمان کوجرم ثابت ہونے پرعمرقید کی سزاسنائی تھی، جس پر ملزمان نے اجتماعی زیادتی کیس میں عمر قید کی سزا کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کررکھی تھیں۔ سندھ ہائیکورٹ نے ملزمان کی اپیلوں پر10سال بعد فیصلہ سنایا اور ملزمان کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ خیرپورمیرس میں طالبہ کو 2009 میں مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا  جس پرملزمان کے خلاف خیرپور میرس کے تھانہ فیض گنج میں واقعے کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔

مزیدخبریں