ساہیوال ( (نمائندہ نوائے وقت +نامہ نگار)ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں بریسٹ کینسر آگہی مہم واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج ساہیوال پروفیسر ڈاکٹر عمران حسن خان تھے، واک کا اہتمام پروفیسر ڈاکٹر عطا الطیف کی سربراہی میں سرجیکل وارڈ نے کیا تھا۔ واک میں ڈاکٹر شاہد حسین،ڈاکٹر حافظ محمد امجد، نیوروسرجن ڈاکٹر آصف حسین، پروفیسر ڈاکٹر راو ریاض الحق،ڈاکٹر ساجد مصطفٰی،ڈاکٹر نثار احمد سعیدی، ڈاکٹر ھارون الرحمان گیلانی، ڈاکٹر شاہد علی،ڈاکٹر عمر اجمل،ڈاکٹر زریں امجد،ڈاکٹر صفیہ اظہار،ڈاکٹر ولیجہ شامخہ،ڈاکٹر عاکف یوسف، ڈاکٹر لقمٰن صادق،ڈاکٹر ابرار اسلم،ڈاکٹر سعد اقبال اور ڈاکٹر علی شاہ سمیت پیرامیڈیکل سٹاف، نرسز اور سٹوڈنٹس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر عمران حسن خان نے واک سے خطاب کرتے کہا کہ خواتین میں چھاتی کا سرطان ایک مہلک مرض ہے اس لئے خواتین اپنی چھاتی کا ماہانہ معائنہ خود کریں اور کسی بھی گلٹی کی صورت میں اپنے ڈاکٹر سے فوری رجوع کریں۔ڈاکٹر عطا الطیف نے کہا کہ چھاتی کا کینسر قابل علاج ھے جس کے لئے جلد تشخص اور مکمل علاج کے لیے مریض کا تعاون بہت ضروری ہے۔
ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں بریسٹ کینسر آگہی مہم واک اور سیمینار
Oct 22, 2022